14 جولائی ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے عام صارفین کو رمضان المبارک میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر G-6 میں یوٹیلیٹی اسٹور کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے رمضان میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹا 150 روپے فی من، چینی 15 روپے فی کلو، گھی 28 روپے فی کلو، دال چنا 15 روپے فی کلو، سفید چنا 25 روپے فی کلو، بیسن 16 روپے فی کلو، کھجور 45 روپے فی کلو، باسمتی چاول25 ، سیلا 26 اور ٹوٹا چاول 17 روپے فی کلو سستا ہو گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے دوران شربت جام شیریں فی بوتل 28روپے، ٹیٹرا پیک 10روپے اور مصالہ جات 15 فیصد سستے ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے سوئس بینکوں کو خط لکھنے کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کیا۔