پاکستان
03 فروری ، 2012

کراچی:ایس آئی یو کی کارروائی ،لیاری گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار

کراچی:ایس آئی یو کی کارروائی ،لیاری گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار

کراچی… کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم سمیت اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ کے قریب ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، اغوا، اقدام قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دستی بم سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :