03 فروری ، 2012
اسلام آباد… وادی نیلم،چترال اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ مظفرآباد کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں کیل اور گریز میں دوروز کے وقفے کے بعد برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جبکہ چترال کے سبڈویژن مستوج کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری کے باعث سبڈویژن کو دیگر علاقوں سے ملانے والی رابطہ سڑکیں بندہوگئی ہیں اس کے علاوہ ٹانک شہر اور گردونواح میں بارش جبکہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں لدھا ،کانی گرم،بدر ،شکئی اور برمل میں برف باری شروع ہونے سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔