دنیا
16 جولائی ، 2012

سعودی عرب: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جمعرات کو طلب

سعودی عرب: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جمعرات کو طلب

ریاض … سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے جمعرات 19 جولائی کو رمضان المبارک 1433ء ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عدالت عظمیٰ نے رمضان المبارک 1433ء ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر کی عدالتوں کو کہا ہے کہ وہ اپنے خصوصی اجلاس جمعرات 19 جولائی کو منعقد کریں اور رمضان کے چاند ہونے یا نہ ہونے سے متعلق شرعی شہادتیں وصول کریں۔ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رمضان کا چاند حد نگاہ سمیت دوربین اور دیگر تکنیکی آلات سے دیکھنے میں مدد کریں اور قریبی عدالت میں اپنی شہادت سے آگاہ کریں۔

مزید خبریں :