03 فروری ، 2012
لکی مروت … لکی مروت کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے افغان کیمپ سے 25مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گنڈی چوک کے قریب افغان مہاجر کیمپ میں شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر رتلاشی لی جبکہ کیمپ میں موجود 25مشتبہ افراد کو گرفتار اور کیمپ کو سیل کردیا۔ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز خیل میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس موبائل پربم حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔