پاکستان
Time 27 نومبر ، 2017

موسم سرما کے ساتھ سوات میں خشک میوہ جات کی بہار

سردیوں میں خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

وادی سوات میں سرد موسم اپنے ساتھ خشک میوہ جات کی بہار لایا ہے اور شہری کاجو، پستہ، بادام اور دیگر میوہ جات ہاتھوں ہاتھ خرید رہے ہیں۔ 

موسم سرما کے دوران وادی سوات کے بالائی علاقوں کالام، مالم جبہ اور میاں دم میں درجہ حرارت منفی 10 سے بھی نیچے گرجاتا ہے، ایسے م​یں خشک میوہ جات یعنی کاجو، پستہ، بادام اور اخروٹ کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

 اخروٹ موسم سرما میں استعمال ہونے والے خشک میوہ جات میں خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ 

خشک میوہ جات میں  اخروٹ خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

سوات کے خشک میوہ جات نہ صرف مقامی لوگ پسند کرتے ہیں بلکہ یہاں آنے والے سیاح بھی انہیں سوغات کے طور پر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

سوات سے لوگ ڈرائی فروٹس اور شہد خرید کر دوسرے شہروں میں بھی تحفے کے طور پر بھیجے جاتے ہیں۔

دکاندا​روں کا کہنا ہےکہ سردیاں آتے ہی خشم میوجات کی مانگ اور ہمارے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب شہری رواں برس خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

شہری خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے کی شکایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں—۔جیو نیوز اسکرین گریب


مزید خبریں :