دنیا
Time 20 دسمبر ، 2017

دبئی حکام نے پاکستانیوں کو ویزے کا اجرا شروع کردیا

دبئی حکام کا کہنا ہےکہ پاکستانیوں کے ویزے سسٹم میں خرابی کے باعث رُکے اور اب ان کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

نئے سال کے آغاز اور کرسمس پر ہزاروں پاکستانی جشن منانے کے لیے دبئی کا رخ کرتے ہیں لیکن اس بار دبئی حکام نے یہ مزہ کرکرا کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دبئی حکام نے 30 سے 35 ہزار پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے روک لیے تھے جس کے باعث ہزاروں افراد کو ویزوں کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اماراتی حکام کا کہنا تھاکہ ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کوسیاحتی ویزےجاری کیے جاچکے ہیں ۔

دبئی سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ پاکستانیوں کے ویزے سسٹم میں خرابی کے باعث رُکے، اب سسٹم کی خرابی کو دور کرکے ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو سیاحتی ویزے کی مشکلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

ادھر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیرمین کا کہنا ہےکہ سیاحتی ویزے نہ ملے تو پاکستانی سیاحوں کو دیگر ملکوں میں بھیجا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے اخبار 'خلیج ٹائمز' کے مطابق جنرل ڈائریکٹر آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افئیر کا کہنا ہے کہ ویزا کے حصول کے بعد پاکستانی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے گا اور تمام صورتحال معمول پر آچکی ہیں۔

پاکستان سے دبئی جانے والوں کو مشودہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس قسم کی معلومات سے متعلق پہلے دبئی حکام یا ایجنسیز سے تصدیق کرلیں۔

مزید خبریں :