Time 27 دسمبر ، 2017
پاکستان

فیصل آباد: 18 سالہ لڑکی زیادتی کا نشانہ، 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی کو باعزت رخصتی کا جھانسہ دے کر محبوس رکھنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنچایت کے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

فیصل اباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کی رہائشی 18 سالہ لڑکی نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی تاہم ان کے والد پنچائیت کے ذریعے انہیں واپس لے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ پنچائیت کے اراکین نے ان کے سسر کو اسکی باعزت رخصتی کا وعدہ کر کے بجھوا دیا اور بعدازاں انہیں قید کر لیا گیا۔

لڑکی نے بتایا ہ قید کے دوران تین افراد انہیں زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جہاں سے وہ فرار ہو کر اپنے گھر پہنچی۔

متاثرہ لڑکی کی پریس کانفرنس پر سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

اس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :