Time 01 جنوری ، 2018
پاکستان

اٹک: اسپتال میں گیس سیلنڈر پھٹ گیا، 6 افراد جاں بحق


اٹک کے ایک مقامی اسپتال میں گیس کا سیلنڈر پھٹنے سے عمارت کا کچھ حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست دھماکے سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا تاہم بعدازاں اسپتال کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت زاہد اور ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں دو بچے بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ سلنڈر دھماکا 3 کمروں پر محیط ایک علیحدہ عمارت میں ہوا۔

ڈی پی او اٹک عبادت نثار اور وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلنڈر دھماکے کے باعث خواتین وارڈ کا ایک حصہ متاثر ہوا جہاں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

مزید خبریں :