Time 02 جنوری ، 2018
دنیا

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد شریف برادران کی وطن واپسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

نوازشریف کی وطن واپسی پر سینیٹر پرویز رشید، طلال چودھری اور طارق فضل چودھری بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی جس کےبعد شہبازشریف وطن واپس پہنچے۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق سعودی ولی عہد سے شریف برادران کی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف  سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جس کے بعد وہ دوبارہ جدہ روانہ ہوئے جہاں سے عمرے کے لیے مکہ مکرمہ گئے۔

ترجمان شریف خاندان کا مزید کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔

اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر نواز شریف کی حاضری کا ذکر کیا۔ 


مزید خبریں :