19 جولائی ، 2012
لندن… لندن پولیس نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار خاتون سمیت4 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے،چاروں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،برطانوی پولیس کے مطابق خاتون سمیت چار افراد کو 5 اور 7 جولائی کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا اور ان افراد پر تحقیقات کے بعد فرد جرم عائد کی گئی ،پولیس کے مطابق ان افراد پردہشت گردی کی تربیت کیلئے پاکستان جانے بھی کا الزام ہے،خاتون سمیت 2 افرادپردہشت گردی میں استعمال ہونیوالاموادرکھنے کاالزام ہے۔ملزمان میں 22سالہ رخسانہ بیگم،21سالہ عمران محمود،26سالہ جہانگیر عالم اور 29سالہ رچرڈ ڈارٹ شامل ہیں۔