08 جنوری ، 2018
پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔
کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کیس کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مولانا صوفی محمد طعیل عرصے سے جیل میں ہے۔وہ بیمار ہے اب ان کی عمر کا تقاضا ہے کہ انہیں ضمانت دی جائے۔
عدالت نے مولانا صوفی محمد کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔
مولانا صوفی محمد پر30 جولائی 2009 کو ایف آئی درج ہوئی تھی جس کے بعد انہیں 4 مارچ 2010 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مولانا صوفی محمد پر حکومت کے خلاف تقریر اوراشتعال پھیلانے کے الزامات ہیں۔