08 جنوری ، 2018
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کےسرکاری اسپتالوں کی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تمام سرکاری اسپتالوں کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس 13 جنوری کو کراچی رجسٹری میں طلب کر لیا۔
اس لے علاوہ چیف جسٹس نے سندھ کےنجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں اور وی وی آئی پیز کی نقل وحرکت کےدوران ٹریفک کی بندش پر بھی از خود نوٹسز لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔