10 جنوری ، 2018
راولپنڈی: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کورپس ہیڈکوارٹر پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشنز، سرحدی سیکیورٹی اور آئی ڈی پیز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
پاکستان فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر دفاع نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
خرم دستگیر نے اس موقع پر افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔
اس سے قبل کورپس ہیڈکوارٹر پشاور پر آمد کے موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔