Time 18 جنوری ، 2018
دنیا

میڈیا سے ناراض ٹرمپ کا 'جعلی' نیوز ایوارڈز کا اعلان

فوٹو: فائل

واشنگٹن: میڈیا سے ناراض امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کے لئے جعلی نیوز ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ پر سب سے زیادہ تنقید کرنے والے صحافتی ادارے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے ناموں کے ساتھ ری پبلکن پارٹی کی ویب سائٹ پر ٹاپ ٹین 'جھوٹے' اخباروں اور چینلز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

امریکی صدر نے اس حوالے سے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے 'جعلی خبروں' کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے اداروں کا ذکر کیا۔

دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے رہنما جان مکین نے اخبار میں تنقیدی کالم کے ذریعے ٹرمپ کے جعلی نیوز ایوارڈز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ 

ایری زونا سے ری پبلکن سینیٹر جیف فلیک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر روسی لیڈر اسٹالن کی زبان میں آزاد میڈیا کو بدنام کرنے کا الزام لگایا۔

جیف فلیک نے کہا کہ ٹرمپ میڈیا کو عوام دشمن ثابت کرکے حقیقت سے نظریں چرا رہے ہیں اور وہ اپنے مخالفین کے لئے وہی زبان استعمال کرتے ہیں جو روسی لیڈر اسٹالن دشمنوں کے لئے کیا کرتے تھے۔

مزید خبریں :