03 فروری ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر کالعدم تنظیموں نے مذہبی جلوسوں کی آڑ میں جلسے کیے توقانونی کارروائی کی جائے گی۔اسلا م آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے قانون سازی کا جائزہ لینے کے لیے شیخ وقاص کی سربراہی میں کمیٹی بنا نے کا کہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا یہ دشمن کی خام خیالی ہے کہ کراچی میں گڑ بڑ کر کے پورے پاکستان کے حالات خراب کر لے گا، بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور یہ صورتحال ٹھیک کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات خراب کرنے والے ملک میں ہی موجود ہیں ، تحریک طالبان پاکستان اور فضل اللہ کو نہیں بھولنا چاہیے۔