پاکستان
03 فروری ، 2012

چیئرمین نیب نے سابق سیکریٹری ایڈمنسٹریشن سے پلی بارگیننگ کی منظوری دیدی

پشاور … چیئرمین نیب نے خیبر پختونخوا کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن محمد رحیم خان کی طرف سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے قومی خزانہ میں واپس جمع کرانے کے وعدہ پر پلی بارگیننگ کی منظوری دے دی ہے۔ سابق سیکریٹری ایڈمنسٹریشن محمد رحیم خان اور نیب کے درمیان پلی بارگیننگ کے معاہدہ کو احتساب عدالت کے جج سید افسر شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق سیکریٹری ایڈ منسٹریشن نے قومی خزانہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ روپے واپس کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ رحیم خان پر صوبائی حکومت کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں 4 کروڑ 35 لاکھ روپے غبن کرنے کا الزام تھا۔ سابق سیکریٹری کو گزشتہ سال 16نومبر کو قومی احتساب بیورو نے ا ختیارات سے تجاوز کرنے اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

مزید خبریں :