پاکستان
03 فروری ، 2012

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

پشاور … پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں مزید برف باری بھی متوقع ہے۔ ضلع پشاور سے متصل مہمند اور خیبر ایجنسیز میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :