پاکستان
Time 06 فروری ، 2018

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے کو سب جانتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کو سب جانتے ہیں۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کل تک سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جو ہارس ٹریڈنگ کر رہا ہے اسے سب جانتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری کو پہلی حکومت نواز شریف نے ہی دی تھی اور آصف زرداری کو پہلی حکومت دینے کا میں عینی شاہد ہوں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔

مزید خبریں :