03 فروری ، 2012
اسلام آباد … جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل ا لرحمن کا کہنا ہے کہ جلد عام انتخابات اور غیر جانبدار نگراں حکومت کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئین میں ترمیم سوچ سمجھ کے لانی چاہیئے، اس لئے حزب اختلاف کی جماعتوں کو مشاورت کے ساتھ 20 ویں ترمیم پر اپنا لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے، اسی لئے وہ 20 ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کر یں گے۔