03 فروری ، 2012
اسلام آباد … مولانا فضل الرحمن اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔ ذرائع جے یو آئی (ف) کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے ضروری مصروفیات کے باعث آج مولانا فضل الرحمن سے ملاقات سے معذرت کی، دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات آئندہ دو روز میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمن اور چوہدری نثار کو ملاقات میں 20 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کرنی تھی۔