دنیا
22 جولائی ، 2012

مصر کے انٹیلی جنس چیف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

مصر کے انٹیلی جنس چیف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

قاہرہ…مصر کے سابق نائب صدر اور انٹیلی جنس چیف جنرل عمر سلیمان کی نماز جناز ہ قاہرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتہ سپرد خاک کی گئی ،البتہ ملک کی سخت گیر جماعت اسلامی نے نماز جنازے کا بائیکاٹ کیا۔ جنرل عمر سلیمان جمعرات کو امریکا میں ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔جنرل سلیمان کے نماز جنازہ مفتی اعظم علی جمعہ نے پڑہائی جبکہ جامعہ الازھر کے علماء نے مختلف سخت گیر جماعتوں کا جنازے کی بائیکاٹ پر اکسانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔یادر ہے کہ جماعت اسلامی مصر کے ترجمان ڈاکٹر طارق الزمر نے اخباری انٹرویو میں کہاتہا کہ عمر سلیمان ایک ظالم انسان تھا جس نے حسنی مبارک کے ظالمانہ نظام حکومت کو بچانے کی کوشش کی اور مکروہ کوشش کے دوران وہ سیکڑوں بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ر ہے۔

مزید خبریں :