بیگم کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر نکل آیا، ذرائع


لندن: ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر آنے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔

بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے بیگم کلثوم نواز کے سی ٹی اسکین اور گیلیم اسکین کیے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی گردن میں ٹیومر دوبارہ آگیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے ان کی ریڈیو تھراپی ٹریٹمنٹ کے ساتھ مزید سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نوازشریف کی نااہلی پر خالی ہونے والی لاہور کی نشست سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ہیں۔

مزید خبریں :