21 اپریل ، 2018
لندن: (ن) لیگ کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں مسلم (ن) کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں نوازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان نگراں سیٹ اپ پر گفتگو کی جارہی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو، یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔