پاکستان
Time 23 اپریل ، 2018

کراچی میں بجلی بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے، سعید غنی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کے بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے۔ 

جیو نیوز کے مارننگ شو 'جیو پاکستان' میں بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا واجبات ادا کرنا مسئلہ نہیں، سوئی سدرن کی گیس کی کٹوتی اصل مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے سوئی سدرن گیس کمپنی میں 74 فی صد اور کے الیکٹرک میں 24 فی صد شئیرز ہیں، وفاق کو چاہیے کہ اپنے ادارے کو پابند کرے، وہ الٹا ہمیں درس دے رہے ہیں۔ 

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس خط و کتابت یا احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔ 

یاد رہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی میں بجلی کی اضافی بندش پر ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اس حوالے سے خط بھی لکھ چکے ہیں جب کہ وفاق کا مؤقف ہے کہ کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی سندھ حکومت کو کرنا ہے جو اب تک نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :