یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا

رمضان پیکیج کے تحت سبسڈی چاند رات تک جاری رہے گی: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا۔

وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ 

جیونیوز کے مطابق ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہےکہ 14 مئی سے رمضان پیکیج کے اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیاء خردونوش میں سبسڈی چاند رات تک جاری رہے گی۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کو سستی اشیاء میسر ہوں گی، وفاقی حکومت رمضان میں سستی اشیاء کی فراہمی کے لیےسبسڈی کی منظوری دےچکی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپےکی سبسڈی دے رکھی ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی جن میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل، ‎دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

مزید خبریں :