25 جولائی ، 2012
لندن …لندن اولمپکس کھیلوں کا آغاز بس ہونے کو ہی ہے کہ ایسے میں دنیا بھر کے افراد کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔کچھ ایسے ہی پر جوش مداح لندن کے ایک شاپنگ مال کے فوٹو بوتھ میں تصویریں کھنچوا رہے تھے کہ اچانک مشہوربرطانوی فٹ بال اسٹار ڈیوڈ بیکہم وہاں پہنچ گئے۔اپنے پسندیدہ فٹ بالر کو اچانک سامنے پا کرمداح نا صرف حیران ہوئے بلکہ وہاں موجودچند پرستاروں کا اپنے جذبات پر قابو پانا ہی مشکل ہو گیا اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہنے لگے۔ڈیوڈ بھی مداحوں کی محبت دیکھتے ہوئے فوراً ہی ان میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ بیکہم لندن2012کے پیرا اولمپکس کے سفیر مقرر کیے گئے ہیں جس کی تشہیر کیلئے آجکل وہ مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔