کھیل
Time 23 مئی ، 2018

اے بی ڈی ولیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اے بی ڈی ویلیئرز — فائل فوٹو/رائٹرز

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے سابق کپتان  اے بی ڈی ولیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کرکٹ کو حیران کر دیا۔

ڈی ولیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔

اے بی ڈی ولیئرز کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا،میں نے اس حوالے سے طویل سوچ و بچار کی لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاؤں‘۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی شکریہ ادا کیا۔


ڈی ولیئرز کی ریٹائرمنٹ جہاں کرکٹ شائقین کے لیے حیراکن ہیں وہیں کرکٹ جنوبی افریقا بھی آئندہ برس کرکٹ ورلڈکپ سے قبل ایک اہم کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے۔

34 سالہ ڈی ولیئرز اپنے کرئیر کے دوران 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ڈی ولیئرز ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں 50 سے اوپر کی اوسط رکھتے ہیں۔ٹیسٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 50.66 جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں 53.50 ہے۔ 

مزید خبریں :