04 فروری ، 2012
لاہور …لاہور میں پولیس نے عید میلاد النبیﷺ اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔میلاد النبی و کے موقع پر 8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے اور تمام ڈویژنل ایس پیز عید میلاد النبی ﷺ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں گشت کریں گے۔ سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے مقدس موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے بھی مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔