16 جون ، 2018
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار عید کی خوشیاں بانٹنے فاؤنٹین ہاؤس لاہور پہنچ گئے۔
چیف جسٹس نے خواتین مریضوں میں چوڑیاں، پرفیوم اور دیگرتحائف تقسیم کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قرضوں سے نجات کیلئے پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
چیف جسٹس نے ذہنی طور پر معذور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے اور فاؤنٹین ہاؤس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ فاؤنٹین ہاؤس نجی سطح پر اچھا کام کرسکتا ہے تو سرکاری ادارے کیوں نہیں، قوم پانچ نسلوں تک قرضے میں پھنسی ہوئی ہے، قرضے سے قوم کو نجات ملنی چاہیے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ قوم کو درپیش پانی کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے۔