دنیا
26 جولائی ، 2012

عراق میں درجہ حرارت 50 ڈگری سنٹی گریڈ،عام تعطیل کا اعلان

عراق میں درجہ حرارت 50 ڈگری سنٹی گریڈ،عام تعطیل کا اعلان

بغداد…عراق میں درجہ حرارت 50 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ،شدید گرمی کے باعث دارالحکومت بغداد سمیت مختلف صوبوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جنرل سیکریٹریٹ کیبنٹ نے درجہ حرات 50 ڈگری سنٹی گریڈ ہونے پر بدھ کی شام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ شدید گرمی کے باعث دکان داروں نے گاہکوں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اپنے دکانوں کے سامنے بڑے پنکھے ،شاور اور پانی کے اسپرے نصب کرلئے ہیں۔ دکان دار حسن علی کے مطابق حکومت نے چھٹی کا اعلان شدید گرمی کی وجہ سے کیا ہے کیونکہ لوگ روزہ سے ہوتے ہیں۔ عراقی محکمہ صحت نے ماضی میں لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ درجہ حرات اتنا زیادہ ہونے پر سوج کے سامنے نہ نکلیں۔

مزید خبریں :