04 فروری ، 2012
کراچی…رومی فورم اور پاک ترک اسکولز اینڈ کالجز کے اشتراک سے میلاد النبیﷺ اور سیرت طیبہ پر ترک زبان سے اردو میں ترجمہ کی گئی کتاب” نور سرمدی“ کی تقریب رونمائی کراچی کے مقامی آڈیٹوریم میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترک قونصل جنرل مراد گونرد تھے۔مقررین نے رسول اکرم ﷺ کو انسان کامل قرار دیتے ہوئے عصر حاضر کے تمام مسائل کا حل سنت کی پیروی کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ ہمارے لئے کتاب اللہ اور اپنی سنت چھوڑ گئے ہیں اب مسلمانوں کو کسی اور کی رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے۔تقریب سے پاک اسکول اینڈ کالجز پاکستان کے پرنسپل مسعود کچھاوٴ اور دیگر نے مقررین نے بھی خطاب کیا اورنبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ اسکول کے طلبا و طالبات نے رسول اکرم ﷺ کے حضور ہدیہ نعت پیش کیں۔تقریب میں والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔