Time 22 جون ، 2018
پاکستان

پی ٹی آئی خواتین کارکنان کا پارٹی کے لاہور سیکریٹریٹ میں احتجاج

احتجاج کرنے والے خواتین کارکنان نے عالیہ حمزہ پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ردوبدل کا الزام عائد کیا—جیو نیوز اسکرین گریب۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکنان نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سیکریٹریٹ لاہور میں احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران ناراض کارکنان نے پی ٹی آئی کے الیکشن سیل کی عہدے دار عالیہ حمزہ کا گھیراؤ کرلیا۔

احتجاج کرنے والے خواتین کارکنان نے عالیہ حمزہ پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ردوبدل کا الزام عائد کیا۔

خواتین نے مطالبہ کیا کہ مخصوص فہرست کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور انہیں میرٹ پر الاٹ کیا جائے۔

خیال رہے ٹکٹوں کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف متعدد تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔

مزید خبریں :