پاکستان

اسلام آباد: متحدہ قبائل موومنٹ کا فاٹا میں کے پی کے ساتھ انتخابات کیلئے احتجاج

مظاہرین کی بڑی تعداد ریڈزون میں موجود ہے: اسکرین گریب جیونیوز

اسلام آباد: فاٹا میں صوبائی انتخابات خیبرپختونخوا کے ساتھ کرانے کےلیے متحدہ قبائل موومنٹ کا احتجاج جاری ہے۔

متحدہ قبائل موومنٹ کےکارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد میں احتجاج کررہی ہے، مظاہرین فاٹا میں صوبائی انتخابات خیبرپختونخوا کے ساتھ کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی ماننے سے انکار کردیا ہے۔

مظاہرین کی بڑی تعداد اسلام آباد کے ریڈ زون میں موجود ہے جہاں سے وہ الیکشن کمیشن کےدفتر جانا چاہتے ہیں تاہم علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جس نے مظاہرین کو خاردار تاریں لگا کر روک رکھا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہےکہ وہ سیکیورٹی لائن سے آگے نہ جائیں جب کہ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ پاکستان کو جام کردیں گے۔

مزید خبریں :