Time 25 جون ، 2018
پاکستان

ایم کیو ایم رہنما شاہد پاشا کی پارٹی رکنیت معطل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی رہنما شاہد پاشا کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اعلامیے کے مطابق شاہد پاشا کی رکنیت نظم وضبط کی خلاف ورزی پر خارج کی گئی جبکہ تمام کارکنان کو ان سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے انجینئر کاشف کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

مزید خبریں :