دنیا دیکھ رہی ہے، ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہیے، نواز شریف

جب بھی الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اس کے نتائج ملک و قوم کے لیے گھناؤنے نکلے ہیں، نواز شریف — فوٹو: فائل

لندن:سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے، ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہیے، جب بھی الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اس کے نتائج ملک و قوم کے لیے گھناؤنے نکلے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ کلثوم ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں، ان کی کلثوم کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑ رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کلثوم کے لیے دعاؤں پر قوم کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اخبارات آج نہیں کافی عرصے سے لکھ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار نے جن پراپرٹیز کا ذکر کیا ہے وہ اب ہماری ملکیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام پراپرٹیز کا کاروبار حسن نواز نے کیا تھا،اب وہ ان کی بھی ملکیت نہیں، برطانوی اخبار کے دعوے کا جواب مناسب فورم پر دیا جارہاہے۔

حسین نواز نے کہا کہ والدہ کی حالت پہلے سے زیادہ تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے بے ہوشی کی دوا بڑھا دی ہے جبکہ وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ بھی مؤخر کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :