28 جون ، 2018
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے سابق صدر منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ٹکٹ جاری کردیا جبکہ وہ خود آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
ترجمان پی پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ٹکٹ جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منظور وٹو کے بیٹے جہناگیر وٹو اور بیٹی روبینہ شاہین کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو پی پی 185 اور پی پی 186 کا ٹکٹ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق منظور وٹو آزاد حثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔