Time 29 جون ، 2018
پاکستان

اکثریت نہ ملی تو مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

زرداری کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنانی ہے تو اقتدار میں آنے کا فائدہ نہیں، عمران خان—اے ایف پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کر سکے تو مخلوط حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی جماعت میں جو بھی آتا ہے اور کے ڈسپلن کا حصہ بن جاتا ہے اور اپنے لیڈر کو فالو کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ اتحاد بناتے ہیں اور وہ آپ کے منشور سے ٹکراتا ہے تو آپ اپنے نظریے پر سمجھوتا کررہے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کرپشن پر ہاتھ نہیں ڈالتے تو ملک کو نہیں بچایا جاسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنانی ہے تو اقتدار میں آنے کا فائدہ نہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا زرداری اس احتسابی عمل پر مان جائیں گے جو میں کرنا چاہتا ہوں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا اور آپ اپنے منشور پر عمل درآمد نہیں کرپاتے۔

مزید خبریں :