پاکستان
04 فروری ، 2012

توہین عدالت کا قانون آسمان سے نہیں اترا، جسٹس عظمت سعید

توہین عدالت کا قانون آسمان سے نہیں اترا، جسٹس عظمت سعید

لاہور … چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاہے کہ توہین عدالت کا قانون کوئی آسما ن سے نہیں اترا، جن عدالتوں کے دروازے سب کیلئے کھلے ہوں وہاں انصاف ہوتاہے جبکہ بند کمروں میں کوڑے مارے جاتے ہیں۔ جوڈیشل اکیڈمی لاہورمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ہر قانون کے پیچھے ایسا مقصد ہونا چاہئے جس پر عوام کی اکثریت متفق ہو۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کے قانون کا مقصد صرف یہ ہوتاہے کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ان کاکہناتھاکہ اوپن کورٹ کے فیصلوں میں انصاف ہوتا ہے اور بند کمروں کی عدالتوں میں کوڑے مارے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :