04 فروری ، 2012
اسلام آباد … جماعت اسلامی نے لوگوں کو احتیاطی حراست کے نام پر لاپتہ کردینے کے خلاف آئینی ترمیم کا بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹرز نے آئینی ترمیم کے بل میں کہاہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے احتیاطی حراست سے متعلق آئینی آرٹیکلز کا ناجائز استعمال کرتے ہیں، بل میں احتیاطی حراست سے متعلق اختیار میں کمی تجویز کرتے ہوئے آرٹیکل 9 اور 10 میں ترامیم کی سفارش کی گئی ہے۔ بل میں تجویز کیاگیاہے کہ متعلقہ صوبے کی ہائی کورٹ سے اجازت کے بغیر کسی پاکستانی کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جا سکے گاجبکہ احتیاطی حراست کی مدت بھی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔