04 فروری ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے اور رفاعی اسلامی ریاست بنانے کیلئے نفرتوں کو مٹا نا ہوگا، آپس کے اختلافات ختم نہ کر سکے تو اغیار کوکیسے بتائیں گے کہ ہم متحد ہیں۔ لاہور میں صوبائی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سیرت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ملکی معاملات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، شدت پسندی کو ختم کرنے کیلئے علماء کو اختلافات بھلا کر ملکی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اغیار کے آلہٴ کار خیبر سے کراچی تک قتل و دہشتگردی میں ملوث ہیں، عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر نفاق کے بیج کو ختم اور باہمی اتفاق پیدا کریں۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ڈورن حملے کر کے امداد کی بھیک پھینک دی جا تی ہے۔