پاکستان
04 فروری ، 2012

حکومت کشمیریوں کو مطمئن کرے یا ان کا موٴقف تسلیم ، فضل الرحمان

حکومت کشمیریوں کو مطمئن کرے یا ان کا موٴقف تسلیم ، فضل الرحمان

اسلام آباد … قومی کشمیر کمیٹی نے بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے زیر التواء معاملے پر وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور کشمیری قیادت کا مشترکا اجلاس بلانے کی تجویز تیار کرلی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کشمیریوں کو مطمئن کرے یا ان کا موٴقف تسلیم کرے۔ کشمیر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی قیادت اور حریت کانفرنس کے رہنماء بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کشمیری قیادت نے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس معاملے پر حکومت کو وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور کشمیری قیادت کا اجلاس کرانے کی تجویز دی جائے گی۔

مزید خبریں :