Can't connect right now! retry

پاکستان
12 جولائی ، 2018

ہارون بلورشہید کی اہلیہ کا شوہر کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے شہید رہنما ہارون بلور کی اہلیہ نے پی کے 78 پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور شہید کے بیٹے بیرسٹر ہارون بلور  الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔ 

ہارون بلور شہید خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے 78 پشاور سے  اے این پی کے امیدوار تھے جن کی شہادت کے بعد اس حلقے میں انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔ 

شہید ہارون بلور کی نشست پر ان کی اہلیہ کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان شہید کے بیٹے دانیال خان بلور نے کیا۔ 

شہید ہارون بلور کے بیٹے دانیال خان کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہید والد کے حلقے سے والدہ امیدوار ہوں گی اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM