18 جولائی ، 2018
لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور انتخابی امیدوار برجیس طاہر پر ریفرنس بنانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلےمیں انہیں 20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جب کہ نیب لاہور نے برجیس طاہر سے متعلق ریفرنس کی خبر کی تردید کی ہے۔
جیونیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کے خلاف این اے 135 میں گیس فراہمی کے منصوبے میں بدعنوانی کا الزام میں ریفرنس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیب نے برجیس طاہر کو 20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے، ان سے گیس منصوبے میں بدعنوانی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر برجیس طاہر عام انتخابات میں این اے 117 سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔
نیب لاہور کی تردید
دوسری جانب ترجمان نیب لاہور نے برجیس طاہر کی طلبی اور ان کے خلاف ریفرنس بنانے کی خبر کی تردید کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ نیب لاہور کی جانب سے برجیس طاہر کو طلبی کا نوٹس نہیں دیا گیا اور ان کے خلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں لہٰذا اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والا لیٹر بھی جعلی ہے، نیب لاہور کی جانب سے انہیں کوئی لیٹر ارسال نہیں کیا گیا۔