کاروبار
04 فروری ، 2012

ریلوے بچاوٴ اتحاد کابزنس ٹرین کے زیادہ کرائے کیخلاف احتجاج

کراچی…ریلوے بچاوٴ اتحاد نے بزنس ٹرین میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کے خلاف کینٹ اسٹیشن کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ریلوے بچاوٴ اتحاد کے رہنما منظور رضی نے کہا کہ ہم بزنس ٹرین کے مخالف نہیں لیکن بزنس ٹرین میں مسافروں سے جو کرایہ وصول کیا جارہا ہے،اس کے خلاف ہیں۔منظور رضی نے بتایا کہ معاہدے کے تحت مسافروں سے 35 سو روپے کرایہ وصول کیا جانا چاہئے لیکن ریلوے انتظامیہ بزنس ٹرین میں فی مسافر 5 ہزار روپے کرایہ وصول کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس ٹرین کے ذریعے ٹھیکیداری نظام کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :