12 ستمبر ، 2018
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہےکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت بھی دے دیں گے۔
سپریم کورٹ میں چک شہزاد ایگری فارم ہاؤس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثرغلط ہےکہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت بھی دے دیں گے، فنڈ سپریم کورٹ کے نام پر ہے، اس کے نام پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ دیا میربھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل نہیں کرنے دے گی، ڈیم فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، فنڈ پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کیا ہے جسے سپریم کورٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے تعاون کی اپیل کی ہے۔