دنیا
31 جولائی ، 2012

بھارت میں بجلی کا بریک ڈاؤن، سیکڑوں کانکن پھنس گئے

بھارت میں بجلی کا بریک ڈاؤن، سیکڑوں کانکن پھنس گئے

کولکتا…بھارت میں بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن کے باعث سیکڑوں مزدو ر کوئلے کی کانوں میں پھنس گئے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام کان کنوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم اس کا انحصار بجلی کی بحالی پر ہے کیونکہ زیر زمین کانوں میں لفٹس چلانے کی بجلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کولکتا کے شمال مغربی علاقے بردوان میں سرکاری کانوں میں سیکڑوں مزدور کام کرتے ہیں جو بجلی کے تعطل کے باعث پھنس گئے ہیں۔

مزید خبریں :