دنیا
05 فروری ، 2012

لاشوں کی بے حرمتی کی ویڈیو ، فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ

لاشوں کی بے حرمتی کی ویڈیو ، فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ

کراچی…رفیق مانگٹ…دوران تربیت چار فرانسیسی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے افغان فوجی نے بھرتی ہونے کے لئے رشوت دی تھی،دوران تربیت وہ فوج سے بھگوڑا ہوا،کچھ ماہ بعد فوج میں بحالی کیلئے دوباہ اس نے رشوت دی ، طالبا ن کی لاشوں پر امریکی میرینز کے پیشاب کرنے کی ویڈیو اس حملے کی وجہ بنا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی سائٹMcClatchy پر جاری خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں چار فرانسیسی فوجیوں کو گولی ما ر کر ہلاک کرنے والے 21 سالہ افغان فوجی نے پہلی بار فوج میں بھرتی ہونے کے لئے بھی رشوت دی تھی ۔افغان فوجی کے بیان کے مطابق بھرتی کے لئے اس کے پاس قومی شناختی کارڈ تک نہیں تھا۔اس نے بھرتی کے لئے 5سو افغانی(10ڈالر) کی رشوت دی تھی۔بھرتی ہونے کے8ماہ بعد وہ تربیت کے دوران فوج سے بھاگ کر پشاور چلا گیا کچھ عرصے کے بعد وہ کابل واپس آیا اور دوبارہ بحال ہو نے کے لئے اس نے 8سو افغانی رشوت دی۔ 20 جنوری کواس نے مشرقی صوبے کا پیسا کے گوان میں واقع بیس میں تربیت کے دوران چار غیر مسلح فرانسیسی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔رپورٹ کے مطابق افغان فوجی نے فرانسیسی فوجیوں پر حملہ اور قتل کے پیچھے محرکات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے طالبا ن کی لاشوں پرامریکی میرینز کے پیشاب کرنے کی ویڈیو دیکھی تھی۔فرانس کے فوجیوں کی یہ ہلاکت فرانسیسی صدر سرکوزی نے افغان جنگ سے اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا۔سرکوزی نے2013کے آخر تک اپنی فوج کے انخلاء کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سال میں ناٹو کے خلاف افغان فورسز نے 40حملے کیے۔

مزید خبریں :