پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2018

جعلی خبر: ’جیو نیوز‘ سے منسوب سعد رفیق کا من گھڑت بیان سوشل میڈیا پر زیرگردش

— فوٹو:فائل 

ن لیگ کے رہنما و نومنتخب رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا سوشل میڈیا پر زیرگردش’جیو نیوز‘ سے منسوب ایک بیان من گھڑت، سیاسی پروپیگنڈہ اور جعلی ہے۔

سوشل میڈیا پر 'فیک نیوز' یعنی جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ یہ فیک نیوز سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہیں اور لوگ انہیں بغیر تصدیق کیے نہ صرف آگے بڑھاتے ہیں بلکہ ان پر اعتبار بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی سالوں سے یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اب سوشل میڈیا پر میڈیا چینلز کے نام سے جھوٹی خبریں پھیلانے کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔

جیو نیوز سے منسوب جعلی پوسٹ:

جعلی پوسٹ — فوٹو: سوشل میڈیا

گزشتہ روز ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہور سے این اے 131 پر ن لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کی جیت کے لیے پوسٹ بنائی گئی جس کو سوشل میڈیا پر ترمیم کرکے ’جیو نیوز‘ کے نام سے چلایا گیا۔

جیو نیوز کی اصلی پوسٹ:


’جیو نیوز‘ کی جانب سے پوسٹ میں ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

لیکن جعلی پوسٹ میں نہ صرف ’جیو نیوز‘ کا نام استعمال کیا گیا بلکہ ساتھ ہی نومنتخب رکن قومی اسمبلی کے نام کا بھی مذاق اڑایا گیا اور ان سے ایک من گھڑت بیان بھی منسوب کیا گیا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ وہاں جھوٹی خبریں بھی پھیلائی جا رہی ہیں جن پر لوگ یقین کر لیتے ہیں۔

جیونیوز نے پہلے ہی عوام کو غلط فہمیوں سے بچانے کے لیے ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے جس میں لوگوں کو جھوٹی خبروں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :