پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2018

لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اپنی درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ نیب خیبرپختونخوا انہیں گرفتار کرلےگا—۔فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نیب خیبرپختونخوا نے ان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا، لیکن نوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس کیس میں بلایا گیا ہے۔

اپنی درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب انہیں گرفتار کرلےگا، لہذا عدالت ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

سماعت کے بعد عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :